حیدرآباد۔3۔جنوری (اعتماد نیوز)سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے چھ ارکان
پارلیمنٹ نے آج اندرا پارک کے پاس اپنے ‘‘سنکلپ دیکشا ‘‘ آغاز کیا ۔چنانچہ
اس دھرنا میں وجئے واڑہ کے رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راج گوپال ‘راجمنڈری کے
رکن پارلیمنٹ انڈولی ارون کمار ‘املا پورم کے رکن پارلیمنٹ ہرش کمار ‘گنٹور
کے رکن پارلیمنٹ آر
سامبا شوا راؤ ‘انکا پلی کے رکن پارلیمنٹ سبم ہری ‘اور
ایک اور رکن پارلیمنٹ سائی پرتاپ شامل ہیں۔ اس موقع پر لگڑا پاٹی راج
گوپال نے کہا کہ ریاست کی تقسیم حد امکان سے باہر ہے۔ اانہوں نے کہا کہ
اسمبلی اجلاس کے اختتام تک انکا دھرنا جاری رہیگا۔اس موقع پر سکرٹیریٹ کے
کئی ملاززمین تنظیموں نے ارکان پارلیمنٹ سے اپنے یگانگت کا اظہار کیا۔